دکانوں کے باہر گند سامان یا کوئی بھی رکاوٹ نہ رکھی جائے بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی.سرزمین خان

88

تورغر: صدر بازار جدباء میرہ گی اور ضلعی ہیڈکوارٹر میرہ سرزمین خان کا بازار اور سڑکوں کا معائنہ دکانداروں کو سخت ہدایات.

تورغر ضلعی ہیڈکوارٹر میرہ اورجدباء میرہ گی کے صدر بازار سرزمین خان نے ٹی ایم اے اسٹاف کے ہمراہ تفصیلی معائنہ کیا معائنے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں بازاروں اور سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا.

سرزمین خان نے ٹی ایم اے کے تمام متعلقہ اہلکاروں کو واضح ہدایات دیں اور مسائل کی نشاندہی کی خاص طور پر انہوں نے دکانوں کے باہر اضافی سامان رکھنے، گندگی پھیلانے اور راستہ بند کرنے کے عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا انہوں نے تمام دکانداروں کو سختی سے خبردار کیا کہ
دکانوں کے باہر گند سامان یا کوئی بھی رکاوٹ نہ رکھی جائے بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی.

عوامی حلقوں نے صدر بازار سرزمین خان کے آج کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اسے ایک ذمے دار اور فعال شخصیت کی نشانی قرار دیا شہریوں کا کہنا تھا کہ بازاروں کی صفائی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں