گشت کے نظام کو مؤثر بنا کر جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جائے، ڈی ایس پی اوگی

68

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات اور ایس پی اوگی زاہدالرحمن کی ہدایات کی روشنی میں نو تعینات ڈی ایس پی اوگی ملک خان افسر کی زیر صدارت تھانہ اوگی کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی اوگی نے تھانہ اوگی کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

گشت کے نظام کو مؤثر بنا کر جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔تھانوں میں آنے والے سائلین کو فوری ریلیف اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں