افسوسناک واقعے میں انصاف کے حصول کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کیا جائے گا،ممبر قومی اسمبلی

57

ایبٹ آباد :انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن اور ممبر قومی اسمبلی صبا صادق، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون اور ممبر صوبائی اسمبلی شہلا رضا شاہ نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہمراہ بینظیر بھٹو شہید ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

وفد نے اسپتال انتظامیہ اور اسٹاف سے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ اس افسوسناک واقعے میں انصاف کے حصول کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کیا جائے گا، جبکہ کیس کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔

وفد کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سینئر وائس پریزیڈنٹ وومن ونگ ہزارہ ڈویژن ماجبین، انفارمیشن سیکرٹری وومن ونگ ہزارہ ڈویژن سندس رفیق، سٹی یوتھ کوآرڈینیٹر رخسانہ قریشی سمیت مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کی دیگر قیادت بھی موجود تھی، جنہوں نے ڈاکٹر وردہ کیس میں انصاف کی جدوجہد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں