قتل کے ایک پندرہ سالہ پرانے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

81

ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ ہارون الرشید خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مؤثر اور مربوط کارروائیوں کے سلسلے میں SP حویلیاں اور DSP حویلیاں کی زیر نگرانی SHO تھانہ POF احسن خان جدون نے انتہائی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے ایک پندرہ سالہ پرانے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے 9 جولائی 2010 کو مقدمہ علت 654 میں قتل کی سنگین واردات کے بعد کراچی میں روپوشی اختیار کر رکھی تھی۔ تھانہ POF پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع، خفیہ معلومات اور مسلسل نگرانی کے ذریعے ملزم کا سراغ لگایا اور ایک منصوبہ بند کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں