ایس پی انویسٹی گیشن کوہستان اپر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ – تفتیشی کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری

62

کوہستان اپر : ایس پی انویسٹی گیشن کوہستان اپر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ – تفتیشی کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری

سپریٹینڈنٹ آف پولیس کوہستان اپر محمد صدیق کی زیر صدارت آج جملہ تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا مقصد ضلع کے تمام تھانہ جات کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی اور گہرائی سے جائزہ لینا تھا تاکہ ضلع میں تفتیشی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ایس پی انویسٹی گیشن محمد صدیق نے میٹنگ کے دوران تمام تھانوں کے زیرِ تفتیش مقدمات، خصوصاً سنگین جرائم کے کیسز میں ہونے والی پیش رفت کا جایزہ لیا، جبکہ تفتیشی کارکردگی کو معیار کے مطابق بنانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔

میٹنگ میں تفتیشی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی عمل کو قانون کے مطابق شفاف، بروقت اور پیشہ ورانہ طریقے سے مکمل کیا جاے قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری اور یقینی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔اشتہاری مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے۔

اگر کوئی ملزم سرکاری ملازم ہے، تو متعلقہ اتھارٹی کو تنخواہ کی بندش کا لیٹر فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ ان پر قانون کے سامنے پیش ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

تمام مقدمات میں قانونی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے
مزید ہدایات دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ تمام آن لائن درج کیے گئے مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔

اگر کسی مقدمے میں کسی شخص کی بے گناہی ثابت کرنے سے متعلق درخواست دفتر کو موصول ہوتی ہے، تو اس پر قانون کے مطابق شفاف اور بروقت کارروائی کی جائے۔

ایس پی محمد صدیق نے آخر میں واضح کیا کہ تفتیشی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا کر عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں