ہریپور : ہری پور میں 4 روزہ پولیو کمپین 15 دسمبرسے 18دسمبر 2025 کے سلسلہ میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ہری پور فیصح عباسی کی زیر قیادت پولیو آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر فصیح عباسی، اے سی خان پور جنید آفتاب اور اے اے سی 2 ہری پور کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن رضا ترابی، ڈاکٹر اسد محمود، ڈاکٹر شیر بہادر، کوآردینٹر پولیو کمپین ڈاکٹر عبدالرافع کے علاوہ صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن و ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز سردار آصف، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوی ایشن و نمائندہ 24 نیوز ،ایڈمن وائس آف ہری پور ملک شاہد تبسم، وقار احمد ، صدر یونین آف جرنلسٹ ، ڈاکٹر آصف اقبال مشرق و بول ٹی وی، طارق محمود نیو ٹی وی، طاہر اعوان ،پبلک نیوز ٹی وی، مہر سیماب کے ٹو ٹی وی، شہزاد تنولی ،سٹار ایشا،ریڈ نیوز، عنایت یوسف ذئی دنیا نیوز، عاصم۔خان ترک پی ٹی وی نیوز،واجد رشید کیپیٹل ٹی وی نیوز، قاضی محمد نواز ایکسپریس ٹی وی نوید خان ہم نیوز، راشد محمود کوی نور ٹی وی،ڈاکٹر ارشد جمال کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔
کوآرڈینیٹر پولیو۔کمپین ڈاکٹر عبدالرافع نےالیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے ضلع ہری پور سمیت ہزارہ ڈویژن و خیبر پختونخوا میں پولیو کے خلاف کی جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرافع نے بتایا کہ ہری پور ہزارہ کا گیٹ وے ہے۔
اور یہاں دیگر علاقوں سے آکر آباد ہونے والے افراد کے سبب پولیو کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ کیونکہ ضلع ہری پور سے ملحقہ اضلاع ،تورغر، اور کوہستان میں پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع ایبٹ آباد ، مانسہرہ، وغیرہ میں پولیو کے حوالے سے لیے لیے گئے ماحولیاتی سمپل بھی مثبت آچکے ہیں۔جسے ہری پور میں پولیو کے پھیلنے کا خدشہ ذیادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایچ او ہری پور ڈاکٹر محسن رضا نے بتایا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اس وقت پولیو وائرس سے بری طرح متاثر ہیں۔ انھوں نے میڈیا نمائندگان کو مزید بتایا کہ اس وقت ضلع ہری پور میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 160028 ہے جو کہ ہمارے ٹارگٹ کیس ہیں جنکو 4 روزہ مہم کے دوران پولیو کی ویکسین پلائی جائے گئی۔