پولیو مہم کے دوران 225,469 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

62

ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد میں انسدادِ پولیو مہم (15 تا 18 دسمبر 2025) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سردار سرمد سلیم اکرم نے آج کمسن بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

◀️ افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، مانیٹرنگ ٹیموں کے نمائندگان اور پارٹنر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

◀️ مہم کے دوران 225,469 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے 176,740 بچوں کو ان کے گھروں میں جا کر ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

◀️ ضلع بھر میں پولیو مہم کے لیے 1,548 موبائل ٹیمیں، 105 فکسڈ ٹیمیں، 43 ٹرانزٹ ٹیمیں، 5 رومنگ ٹیمیں اور 35 مانیٹرز فرائض انجام دیں گے۔

◀️ افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور پارٹنر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

◀️ اجلاس میں فیلڈ سٹرکچر، رسک ایریاز، ٹیموں کی تیاری، سیکیورٹی پلان اور مانیٹرنگ میکانزم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

◀️ ڈپٹی کمشنر سردار سرمد سلیم اکرم نے پولیو کے مکمل خاتمے کو “قومی ذمہ داری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

◀️ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران پوری ذمہ داری، سنجیدگی اور محنت سے اپنے فرائض انجام دیں اور غفلت کسی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

◀️ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں—کیونکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں