ہری پور پولیس کی کاروائی ،غازی بھرواسہ روڈ سے سرقہ ہونے والی گاڑی برآمد

67

ہریپور : ہری پور پولیس کی کاروائی ،غازی بھرواسہ روڈ سے سرقہ ہونے والی گاڑی برآمد ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔

ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے غازی بھرواسہ سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ۔گاڑی مالک کے حوالے کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں