مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

131

مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق 20 سے 22 دسمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان کے جنوبی اور مغربی حصوں، خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب کے چند اضلاع اور خطہ پوٹھوہار میں وسیع پیمانے پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش/ ژالہ باری اور 7 ہزار فٹ سے بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے

لاہور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،گجرات جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور، علی پور ، راجن پور، رحیم یار خان کے علاوہ سندھ کے شہر سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور لاڑکانہ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، صوابی، مردان چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند متوقع ہے۔

بالائی علاقوں چترال، دیر، کوہستان اور گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر بارش جبکہ پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں موسم سرد اور اپر نیلم کے بلند پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان موجود ہے

مری گلیات، کاغان، شوگراں، پیر چناسی، کالام ، مالم جبہ ، کمراٹ سمیت ملک کے تمام پہاڑی سیاحتی مقامات پر 20 سے 22 دسمبر کے دوران رواں موسم سرما کی پہلی برفباری متوقع ہے جبکہ وادی کوئٹہ، زیارت میں بھی پہلی بارش/ ژالہ باری اور برفباری کا امکان موجود رہے گا .

شمال مشرقی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں موسم زیادہ ترخشک رہنے کا امکان کیونکہ سسٹم کا جھکاؤ پاکستان کے مغربی علاقوں تک محدود رہے گا لیکن اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے اور اگر سسٹم مزید طاقتور ہوا تو پھر پاکستان کے مشرقی علاقے بھی ہلکی بارش دیکھ سکتے ہیں۔

متوقع بارشوں اور برفباری سے پہاڑوں پر شاہراہوں کی عارضی طور پر بندش ہو سکتی ہے لہٰذا سیاح حضرات اور مسافر ان تاریخوں میں سفر کرتے ہوئے مکمل احتیاط سے کام لیں اور حکومتی اداروں کی جانب سے دی گئی ہدایات اور آفیشل الرٹس کی پیروی کریں .

Disclaimer: This content is for informational/educational/research purposes only & Personal Opinion. Please visit official channels for further weather updates /alerts & warnings .

ویدرگرو کی موسم سے متعلق یہ مستند پیشگوئی دستیاب عالمی موسمیاتی ماڈلز اور ذاتی رائے شامل کرتے ہوئے مکمل تحقیق کے بعد معلوماتی اور تحقیقی تعلیمی مقاصد کے لئے شئیر کی جا رہی ہے اور ویدر گرو کئی سالوں سے عالمی سطح پر فیسبک انتظامیہ سے موسم سے متعلق پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا ویریفائیڈ پیج ہے جو کئی سالوں سے مفاد عامہ کے تحت موسم کی درست معلومات/ پیشگوئی عوام کو بلا معاوضہ فراہم کرتا ہے اور آنے والے خطرات سے بروقت ایڈوانس آگاہ کرتا ہے.

یاد رکھیں موسم میں ہر آنے والے گھنٹے کے دوران تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں ہم اپنے ناقص علم کی روشنی میں موسم سے متعلق پیشگوئی کر سکتے ہیں لیکن موسم کو کنٹرول نہیں اور ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو رب العالمین کی رضا سے ہوتا ہے .

کسی بھی ہنگامی موسمی صورتحال میں ہدایات اور سرکاری سطح پر الرٹس کے لیے ہمیشہ سرکاری اداروں کے اعلانات پر عمل کیا کریں اور فیک پیجز کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی سنسنی خیز خبروں/ افواہوں سے بچا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں