خصوصی صفائی و ستھرائی مہم، تھاکوٹ بازار و ویگن اڈہ

56

بٹگرام : ضلع بٹگرام میں جاری ایک ہفتہ خصوصی صفائی و ستھرائی مہم کے سلسلے میں آج تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) کے سینئر فیلڈ اسٹاف نے تھاکوٹ بازار اور ویگن اڈہ میں بھرپور صفائی آپریشن کیا۔

مہم کے دوران بازاروں، گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا جبکہ نالیوں کی صفائی بھی عمل میں لائی گئی۔

اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں