فرنٹیئر کانسٹیبلری فورٹ اوگی میں جوائنٹ موک ایکسرسائزکا انعقاد

97

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر فرنٹیئر کانسٹیبلری فورٹ اوگی میں جوائنٹ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیا۔

موک ایکسرسائز میں ایلیٹ فورس، ایف سی اور مانسہرہ پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا ۔جبکہ ڈی ایس پی اوگی ملک خان افسر نے موک ایکسرسائز کی براہ راست نگرانی کی۔

مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں فورسز کے درمیان رابطہ، کوآرڈینیشن اور فوری رسپانس کی استعداد بڑھانا تھا۔

مشق کے دوران سرچ اینڈ کلیئرنگ، محاصرہ اور ریپڈ رسپانس جیسے مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام یونٹس نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں