ضلع تورغر میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی سخت پولیس سیکیورٹی میں جاری ہ

74

ضلع تورغر میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی سخت پولیس سیکیورٹی میں جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختار شاہ (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں جو بخوبی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ضلع بھر میں پولیس پٹرولنگ، رائیڈرز اور اضافی پولیس موبائل ٹیمیں بھی گشت پر موجود ہیں جو پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔

ڈی پی او تورغر نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ دورانِ ڈیوٹی جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنایا جائے۔ تمام پولیس اہلکار بروقت متعلقہ BHU میں حاضری کو یقینی بنائیں اور ڈیوٹی کے اختتام پر پولیو ٹیموں کو بحفاظت BHU واپس پہنچائیں۔

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں