ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے ٹی ایم اے کی عوامی پارک اراضی سے مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ ملحقہ اراضی مالکان کی جانب سے قائم کی گئی غیر قانونی و مستقل تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران تقریباً 19 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی کے تحفظ، عوامی مفاد اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔