مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں، آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ll نے بنیادی صحت مرکز (BHU) گاندھیاں کا اچانک معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران طبی عملہ کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور ریکارڈ رجسٹرز کا بغور جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بفہ فراز قریشی نے ایس ڈی ایف او سرن، مقامی معززین اور محکمہ ریونیو کے افسران کے ہمراہ شنکیاری کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد سرکاری اراضی پر تجاوزات اور مکانات کی مسماری کے حوالے سے متاثرہ مقامی افراد کے مسائل کا حل نکالنا تھا۔ مقامی لوگوں کے مسائل سنے گئے اور باہمی مشاورت سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیے گئے۔