تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے خراڑ میرا حال چھانجہ کے رہائشی محمد عادل ولد علی زمان نامی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

96

مانسہرہ: تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے خراڑ میرا حال چھانجہ کے رہائشی محمد عادل ولد علی زمان نامی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے گرفتاری کے وقت موقع پر 3کلو 821 گرام چرس برآمد ہوئ۔

ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئ۔

تھانہ صدر پولیس نے ریڑھ کے رہائشی وقار احمد ولد محمد یوسف نامی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے گرفتاری کے وقت موقع پر 1کلو 750 گرام چرس برآمد ہوئ۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں