ڈونیشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار

58

بٹگرام: بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد سہیل نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں میں رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کی بروقت فراہمی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو قیمتی جانوں کو بچانے کا ذریعہ بنتی ہے، اور معاشرے کے ہر فرد کو اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن سے نہ صرف مریضوں کو سہولت ملتی ہے بلکہ معاشرے میں باہمی تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو بھی فروغ ملتا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل نے بلڈ ڈونیشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں میں شیٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے جذبۂ ایثار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں