نو تعنات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کی سربراہی میں میٹنگ

60

ایبٹ آباد: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر نو تعنات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کی سربراہی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ضلعی آفس میں تمام سٹیشن انچارجز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس دوران ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کنٹرول روم انچارج اور سٹیشن ہاوس انچارجز سمیت ایم ٹی سیکشنز موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران نو تعنات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن نے ریسکیو افسران کے ساتھ آپریشنل اور آڈمینسٹریشن مسائل کے متعلق مکمل تفصیلی بات چیت کی اور ساتھ ہی تمام سٹیشن ہاؤس انچارجز کے شکایات/مسائل سنے اور ان پر فوری عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ میں زیر بحث آئیں تمام آپریشنل اور آڈمینسٹریشن سٹاف کی شکایات/مسائل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا عزم عوام کو بلاتفریق بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی سروس فراہم کر رہے ہیں دن ہو یا رات ہماری اولین ترجیح عوام کو کسی بھی فون کال پر کم سے کم وقت میں رسپانس کرتے ہوئے انسانی جانوں کی حفاظت کرنا اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہیں اور اپنی کارگردگی میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے ابھی بھی کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں