بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اشتیاق احمد نے محکمہ ایریگیشن اور ٹی ایم اے بٹگرام کے افسران کے ہمراہ گاؤں گلی باغ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے علاقے میں موجود گندگی، کوڑا کرکٹ اور صفائی و ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے بٹگرام کو ہدایت جاری کی کہ علاقے میں موجود کوڑا کرکٹ اور گندگی کو فوری طور پر صاف کیا جائے اور ہفتے میں دو بار باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف اور بہتر ماحول میسر آ سکے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کی کہ موجودہ نہری چینل/نالے کی فوری اور مستقل بنیادوں پر صفائی کی جائے تاکہ پانی کی روانی بحال رہے اور علاقے کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔