موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ خاکی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

70

مانسہرہ : تھانہ پارس پولیس کی کارروائی — منشیات فروش 1 کلو 980 گرام چرس سمیت گرفتار۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی واضح ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں تھانہ پارس پولیس کی اہم کامیابی۔

منشیات فروشی میں ملوث ملزم سید سہیل شاہ ولد سید اختر شاہ سکنہ پارس کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ خاکی میں موک ایکسرسائز (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔

اس ایکسرسائز کا مقصد سیکیورٹی کے حالات میں فوری ردعمل دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر طور پر کارروائی کرنے کے لئے جوانوں کو مکمل طور پر تیار رکھنا تھا۔موک ایکسرسائز میں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا اور فرضی سیکیورٹی کی صورتحال کے تحت مختلف عملی مشقیں انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں