*ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج تھانہ صدر مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران تھانہ ریکارڈ، روزنامچہ، تفتیشی امور، حوالات اور ڈیوٹی روسٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ کی بلڈنگ، انفراسٹرکچر، صفائی کے انتظامات، فرنٹ ڈیسک اور سائلین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تھانہ کو مکمل سولرائزیشن کے حوالے سے پیش رفت اور دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشوں کی لسٹیں اور ہسٹری شیٹس چیک کیں اور منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی نرمی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ-
34