مون سون الرٹ: اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا سرائے صالح دوڑ کا دورہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت.

21

مون سون سیزن کے پیشِ نظر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نور نواز نے سرائے صالح دوڑ کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے موقع پر موجود تھی، جبکہ پولیس نے احتیاطی اقدامات کے تحت دوڑ کے علاقے میں موجود متعدد افراد کو پانی سے باہر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور نواز نے والدین سے اپیل کی کہ مون سون کے دوران اپنے بچوں کو ڈیموں، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی مقامات پر جانے سے سختی سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے عوام سے بھی گزارش کی کہ بارشوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ و ریسکیو اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں