گھڑی حبیب اللہ: دریائے کنہار میں پھنسے ماں بیٹے کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت بچا لیا.

20

گھڑی حبیب اللہ کے علاقے گلڈھیری میں دریائے کنہار کے درمیان پھنس جانے والے ایک بزرگ خاتون اور ان کے جوان بیٹے کو ریسکیو 1122 مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں افراد دریا میں بہہ کر آنے والی لکڑیاں جمع کر رہے تھے کہ اچانک پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے کے باعث دریا کے درمیان پھنس گئے اور محفوظ مقام تک پہنچنے سے قاصر ہو گئے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمپریری واٹر ریسکیو پوائنٹ (TWRP) سے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیم اور ریسکیو رضاکار غوطہ خور فوری طور پر موقع پر پہنچے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں افراد کو بحفاظت دریا سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو کیے گئے شہری نے ریسکیو اہلکاروں کی فوری رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں