ڈی پی او ہری پور کا اچانک شاہ مقصود موٹروے انٹرچینج چیک پوسٹ کا دورہ.

53

ڈی پی او ہری پور کا اچانک شاہ مقصود موٹروے انٹرچینج چیک پوسٹ کا دورہ.
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے اچانک شاہ مقصود موٹروے انٹرچینج کا دورہ کیا۔ناکہ بندی اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔
ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائیں۔ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو چیک کریں ۔شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں