سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹریفک چالان سے متعلق ویڈیو پر مانسہرہ پولیس کا مؤقف-

26

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹریفک چالان سے متعلق ویڈیو پر مانسہرہ پولیس کا مؤقف
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے حوالے سے مانسہرہ پولیس اپنا مؤقف واضح کرتی ہے کہ عوامی شکایات کی روشنی میں ضلع بھر میں پھٹے سلنسرز، غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹس، بغیر ہیلمٹ اور پریشر ہارن کے استعمال کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آج دن تقریباً 3:30 بجے ایبٹ آباد روڈ پر ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوار پھٹا ہوا سلنسر لگا کر آیا جسے روک لیا گیا۔
چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، وہ ہیلمٹ کے بغیر تھا اور موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹس بھی نصب نہیں تھیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے روکنے پر موٹرسائیکل سوار نے بدتمیزی شروع کر دی اور شور شرابہ کر کے لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کی۔
تاہم مذکورہ بالا تمام خلاف ورزیوں کے باوجود ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار کا صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا۔
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ضلع بھر میں پھٹے سلنسرز، فینسی نمبر پلیٹس، بغیر ہیلمٹ اور پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں