تلہ گنگ میں المناک حادثہ-

43

تلہ گنگ میں المناک حادثہ، ………….
راولپنڈی سے ملتان جانے والی ایک مسافر بس تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھان کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں بس تقریباً سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 16 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے اور سی پیک بند تھے، جس پر بس کو متبادل طور پر جی ٹی روڈ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ پہاڑی موڑ پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمت بس کھائی میں جا گری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں