بحالی سرگرمیوں کا تیسرا دن ⚡

10

مانسہرہ:
سپرنٹنڈنگ انجینئر مانسہرہ راشد احمد قریشی نے بٹال چترال میں جاری بحالی کے کاموں کا موقع پر دورہ کیا اور فیلڈ میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئر مانسہرہ (رورل و سٹی رورل ڈویژن) بھی ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے آپریشن و کنسٹرکشن ڈویژن کے ایس ڈی او آپریشن اور ایس ڈی او کنسٹرکشن کے ساتھ مل کر بحالی کے جاری اقدامات کی براہِ راست نگرانی کی۔
بحالی سرگرمیوں کے تیسرے روز متاثرہ علاقوں میں نئے بجلی کے پولز کی تنصیب (Erection of Poles) کا عمل تیزی سے جاری رہا، تاکہ بجلی کی ترسیل کو محفوظ، مستحکم اور دیرپا بنیادوں پر بحال کیا جا سکے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر راشد احمد قریشی نے موقع پر موجود فیلڈ اسٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
تمام کام مقررہ معیار، حفاظتی اصولوں اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی بحالی کا عمل آخری صارف تک سہولیات کی فراہمی تک جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں