ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس کا عوامی آگاہی پروگرام، ڈی ایس پی سراج خان کی شرکت

20

ایبٹ آباد ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سراج خان نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے براہِ راست نشر کیے جانے والے عوامی آگاہی پروگرام “آوازِ خلق” میں خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کے دوران شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی لائیو کالز سنی گئیں، جن میں ٹریفک قوانین، درپیش مسائل اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات شامل تھے۔ ڈی ایس پی سراج خان نے تمام سوالات کے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے شہریوں کی رہنمائی کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سراج خان نے عوام کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عوامی آگاہی پروگرامز کا مقصد شہریوں کے مسائل براہِ راست سن کر فوری رہنمائی فراہم کرنا اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں