برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا عمل مکمل

33

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اپر جنوبی وزیرستان نے شدید برفباری سے متاثرہ علاقوں میں روڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اس آپریشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ نے خود کی، تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عوام کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں نے باہمی تعاون اور بھرپور محنت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ضلعی انتظامیہ کی بروقت کوششوں کے باعث مکین، لدھہ، سام، کانی گرم، بدر اور شیروانگی کے علاقوں میں ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

جبکہ کاروان منزہ کی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مشینری اور عملہ مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ برفباری کے دوران اور بعد ازاں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں