شدید سردی اور برفباری کے دوران ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا وائٹ پیلس مرغزار کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

35

سوات شدید سرد موسم اور برفباری کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے معروف سیاحتی مقام وائٹ پیلس مرغزار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی و سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او سوات نے تاریخی مقام پر آئے ہوئے سیاحوں سے بھی گفتگو کی، جنہوں نے اہلِ سوات کی مہمان نوازی اور سوات پولیس کے خوش اخلاق رویّے کو سراہا۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی سے انہیں محفوظ اور پُرسکون ماحول میسر آیا۔

محمد عمر خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سخت موسمی حالات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں تاکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں