لبڑکوٹ مانسہرہ: نامعلوم وجوہات پر نوجوان نے خودکشی کر لی

4

لبڑکوٹ مانسہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
نوجوان کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں