خیبر پختونخوا اسمبلی میں بابر سلیم سواتی کے ساتھ ممبران صوبائی اسمبلی، حلقۂ نیابت، اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سپیکر چیمبر، سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں موجود مسائل سپیکر کے سامنے رکھے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون اور مؤثر اقدامات کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور مختلف طبقات سے براہِ راست رابطہ مضبوط جمہوری عمل کی علامت ہے۔ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں-













