خیبر پختونخوا کے زمین داروں اور خریداروں کے لیے اہم اطلاع!

24

خیبر پختونخوا کے زمین داروں اور خریداروں کے لیے اہم اطلاع!
حکومتِ خیبر پختونخوا (ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈز) نے “خانہ کاشت” کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے۔
❓مسئلہ کیا تھا؟
بہت سے افراد جنہوں نے زمین خریدی ہے، ان کا نام ریکارڈ میں مالک کے بجائے خانہ کاشت (کاشتکار) کے طور پر درج ہوتا رہا ہے۔
اس کی وجہ سے:
– زمین کے مالکانہ حقوق میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں
– قانونی تنازعات جنم لے رہے ہیں

📜 حکومت کا نیا حکم نامہ، 28 جنوری 2026
حکومت نے درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے:
✅ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسن (ریونیو آفیسرز) نامزد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
✅ یہ افسران فوراً ان کیسز کی شناخت کریں گے جہاں خریدار کا نام صرف خانہ کاشت میں درج ہے۔
✅ پٹواری اور قانونگو کی مدد سے ریکارڈ کا معائنہ کر کے ناموں کو خانہ ملکیت (Ownership) میں منتقل کیا جائے گا۔
✅ اس عمل کا مقصد عوامی شکایات کا حل کرنا اور زمین کے ریکارڈ کو شفاف بنانا ہے۔

📌 آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ نے زمین خریدی ہے مگر آپ کا نام ابھی تک خانہ کاشت میں ہے اور خانہ ملکیت میں منتقل نہیں ہوا، تو:
➡️ اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریونیو آفس یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے فوراً رابطہ کریں تاکہ نئے احکامات کے تحت آپ کا کیس حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں