کوہستان لوئر: تھانہ پٹن پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

49

کوہستان لوئر: تھانہ پٹن پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کوہستان لوئر پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت کبیر ولد محمد شیرین اور محمد جعفر ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کی خاص ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پٹن ثناء اللہ خان نے پولیس نفری کے ساتھ مل کر دونوں ملزمان کو پکڑا۔ پولیس کے مطابق ان سے واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب، پولیس واردات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔

کوہستان لوئر پولیس نے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور علاقے میں امن برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں