ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت قومی پولیو مہم فروری 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

27

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، عثمان علی کی صدارت میں قومی پولیو مہم فروری 2026 کی تیاریوں کے لیے ایک اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اس میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی پولیو مہم 2 سے 5 فروری 2026 تک جاری رہے گی۔ مائیکرو پلان، سیکیورٹی انتظامات، کولڈ چین سسٹم اور لاجسٹک سپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حالیہ برفباری کے پیش نظر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دور دراز اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اس میں اضافی موبائل ٹیموں کی تعیناتی اور ضرورت پڑنے پر کیچ اپ سیشنز کا انعقاد شامل ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

مزید برآں، ٹیموں کی بروقت نقل و حرکت کے لیے سڑکوں کی بحالی اور سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ خطیب کو جمعہ کے خطبات کے ذریعے عوام میں پولیو کے خلاف آگاہی پھیلانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں