ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی سیاحوں کے لیے خصوصی سہولیات اور رہنمائی—گلیات میں فیلڈ آپریشن جاری

11

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سرد موسم کے پیش نظر سیاحوں کی سہولت، رہنمائی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر گلیات کے مختلف اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جو دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو بروقت رہنمائی اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ڈیوٹی پر مامور اہلکار سیاحوں میں گرم چائے اور قہوہ جبکہ بچوں میں بسکٹ اور جوس تقسیم کر رہے ہیں تاکہ سرد موسم میں سفر کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سیاحوں کو معلوماتی پمفلٹس بھی دیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے انہیں ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور موسمی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی ورکشاپ موبائل بھی گلیات میں موجود ہے، جہاں فنی عملہ گاڑیوں کو درپیش تکنیکی مسائل کے حل میں سیاحوں کی عملی مدد کر رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت، سہولت اور خوشگوار سفر کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے فیلڈ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں