بٹگرام پولیو مہم

20

صوبہ بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیموں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا عملی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر پولیو ٹیموں کی مؤثر نگرانی کریں اور سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنائیں۔
ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں