ایبٹ آباد: یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ٹریفک پولیس کی ریلی، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

28

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد قابلِ احترام ہے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں