بٹگرام میں خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبلز بھرتی 2026 کے فزیکل ٹیسٹ جاری

36

خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبلز بھرتی 2026 کے سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے اضلاع بٹگرام، تورغر، کولئی پالس کوہستان، لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے امیدواران کے فزیکل ٹیسٹ ڈگری کالج چھپرگرام بٹگرام میں کامیابی سے جاری ہیں۔

بھرتی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور محفوظ بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ فزیکل ٹیسٹ سینٹر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے امیدواران اور عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ بٹگرام محمد ایاز نے فزیکل ٹیسٹ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، امیدواران کے لیے فراہم کی گئی سہولیات اور ٹیسٹ کے مجموعی عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں، ETEA افسران اور امیدواران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

ضلعی پولیس سربراہ نے امیدواران کے لیے پینے کے پانی، طبی سہولیات اور نظم و ضبط کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے عمل کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جائے، تاکہ میرٹ پر اہل امیدواران کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں