یومِ یکجہتی کشمیر پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا کشمیری عوام کی حمایت کا اعلان

11

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن اور منظم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے دوران مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور دنیا کو ان کے ساتھ ہونے والے مظالم سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ریلی پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ آخر میں کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ کشمیر میں جلد امن و آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں