ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کو بلٹ پروف گاڑی فراہم

38

پشاور: ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد قمر حیات خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی سے بلٹ پروف سرکاری گاڑی کی چابی وصول کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید بھی موجود تھے۔
تقریب میں پولیس افسران کی سیکیورٹی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات پر گفتگو کی گئی، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیس فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اہلکاروں اور افسران کو محفوظ اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
آئی جی کے پی پولیس ذوالفقار حمید نے بھی پولیس افسران کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور امن و امان کے قیام میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں