مانسہرہ:
حسہ پل کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آنے سے بچ گیا، جہاں ایک خاتون دریا کے کنارے خطرناک صورتحال میں موجود تھیں۔ مقامی شہریوں نے بروقت صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر بالاکوٹ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے جوان موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کے تعاون سے خاتون کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث ایک قیمتی جان محفوظ ہو گئی۔ خاتون کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے، جبکہ اہلِ خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
شہریوں نے بالاکوٹ پولیس کی فوری اور ذمہ دارانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے بڑے سانحات سے بچا جا سکتا ہے۔
حسہ پل کے قریب بروقت کارروائی، خاتون کو دریا میں گرنے سے بچا لیا گیا.
47