ہزارہ ریجن: حکومت اور پولیس حکام کی ہدایات کے مطابق ضلع بٹگرام اور آس پاس کے علاقوں میں اہم تعیناتیوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق:
محمد ایاز، موجودہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) بٹگرام، کو اے آئی جی لوجسٹکس، سی پی او پشاور کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
قمر حیات، سابقہ ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد، کو ڈی پی او بٹگرام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
محمد اشتیاق، ایس پی حویلیاں، کو ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔
شبیر حسین شاہ، نئے تعینات ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور، کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
جمیل الرحمان، جو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کے عہدے پر فائز تھے، کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن حویلیاں کے طور پر منقل کر دیا گیا ہے۔
یہ تبادلے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کے مقصد سے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن سرکاری طور پر جاری ہو چکا ہے اور افسران نے اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
بٹگرام اور ہزارہ ریجن میں پولیس افسران کے اہم تبادلے اور تعیناتیاں.
27