محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور سخت کر دیا گیا ہے۔ نمازِ تراویح کے اوقات میں ضلع بھر کی تمام بڑی اور حساس مساجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ نمازی مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکیں۔
ضلع مانسہرہ پولیس کے جوان مساجد کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں میں مسلسل گشت اور نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مشکوک سرگرمیوں کی فوری روک تھام کے لیے جدید سیکیورٹی حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور متعلقہ تھانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔





پولیس اہلکار عبادت گاہوں میں آنے والے نمازیوں کی تلاشی کے عمل کو بھی باوقار اور منظم انداز میں یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ مانسہرہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن مذہبی ماحول کی فراہمی کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہے۔
آپ کریں عبادت، ہم کریں حفاظت..
24