ڈی پی او کولئی پالس کوہستان کا تھانہ پالس میں جوانوں کے ہمراہ افطار، سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت.

26

خیبر پختونخوا پولیس
ضلع کولئی پالس کوہستان






پریس ریلیز
ڈی پی او کولئی پالس کوہستان امجد حسین کا تھانہ پالس میں جوانوں کے ہمراہ افطار، فورس کے مورال اور باہمی ہم آہنگی کو سراہا
کولئی پالس کوہستان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئی پالس کوہستان امجد حسین نے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر تھانہ پالس میں پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ اجتماعی روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان، ڈی ایس پی سرکل پالس حیات خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سلیم اللہ، ایس ایچ او تھانہ پالس سمیت دیگر افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
افطار سے قبل ڈی پی او نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل، ڈیوٹی کے دوران درپیش چیلنجز اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت، ایثار اور خدمتِ خلق کا عملی درس دیتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں اپنے فرائض مزید احساسِ ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فورس کے اندر باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جوانوں کی فلاح و بہبود، رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی کے اوقات میں ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ڈی پی او نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے، خصوصاً سحر اور افطار کے اوقات میں مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور اہم تنصیبات پر سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں