ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر تھانہ میرپور کی حدود کاکول میں واقع امام بارگاہ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے۔


اس سلسلے میں ڈی ایس پی میرپور سردار شاہین نے امام بارگاہ کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ میرپور اصغر خان بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے۔ پولیس افسران نے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں، ڈیوٹی پوائنٹس اور دیگر سکیورٹی اقدامات کو چیک کیا۔
ڈی ایس پی میرپور سردار شاہین نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، چوکس رہتے ہوئے اور مکمل مستعدی کے ساتھ انجام دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آنے جانے والے افراد کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یومِ شہادت حضرت علیؓ: امام بارگاہ کاکول کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات
21