پشاور کے مصروف علاقے جمرود روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس انسپکٹر لیگل برانچ اپر کوہستان کیڈٹ زرین تاج زخمی ہو گئے۔ واقعہ ہفتہ 15 مارچ 2026 کو رات تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق جمرود روڈ پر کچہ گڑھی کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سفید رنگ کی ٹویوٹا گرینڈی کار (نمبر GAW-302) پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پولیس انسپکٹر زرین تاج زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد زخمی افسر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم وہ زیر علاج ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اہل خانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسپکٹر زرین تاج کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کیڈٹ زرین تاج کو جلد شفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
جمرود روڈ پشاور پر فائرنگ: پولیس انسپکٹر زرین تاج زخمی، ہسپتال منتقل
16