📍 کوہستان لوئر: نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر احمد خان نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائن آمد پر چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، جس کے بعد انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
👮♂️ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سجاد خان، لائن آفیسر، ایس ایچ او تھانہ پٹن، دفتری سٹاف اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ڈی پی او کا پرتپاک استقبال کیا۔
📋 بعد ازاں پولیس افسران اور آفس سٹاف سے تعارفی نشست کے دوران ڈی پی او ظفر احمد خان نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے والے غیر ملکی شہریوں، خصوصاً چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے
پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹیم ورک کو فروغ دیا جائے
🚓 ڈی پی او نے پولیس دفاتر، ایم ٹی برانچ اور پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ، نفری اور سرکاری گاڑیوں کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی، نظم و ضبط اور گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس پر خصوصی زور دیا۔
🤝 انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔











img src=”https://mansehra.com/wp-content/uploads/2026/03/WhatsApp-Image-2026-03-29-at-11.58.58-PM-1-300×225.jpeg” alt=”” width=”300″ height=”225″ class=”alignnone size-medium wp-image-9932″ />




🏢 بعد ازاں ڈی پی او نے تھانہ پٹن کا دورہ کیا جہاں روزنامچہ، کوت، حوالات اور رہائشی کمروں کا معائنہ کیا۔ زیرِ تعمیر عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔