مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، پاک فوج کے میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کا جائزہ

107

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بارشوں اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ ان مقامات پر بھی گئے جہاں پاک فوج نے متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں۔

ان میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو مفت طبی معائنہ، ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کے متاثرہ افراد کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات مل سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں