حویلیاں: دو گروپوں میں خونریز تصادم، کراس فائرنگ سے 13 افراد زخمی.

23

حویلیاں: تھانہ ناڑہ کی حدود بودلہ چوٹالہ میں دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے ہونے والی کراس فائرنگ میں 13 افراد گولیوں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، چوٹالہ گاؤں میں دونوں گروپوں کے درمیان ابتدا میں معمولی جھگڑا ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔ اس دوران دونوں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں