میں، محمد ادریس، آج 10 جولائی 2026 کو بلوچستان کانسٹیبلری کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) کمانڈو ونگ، کوئٹہ سے اپنے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔
یہ فیصلہ میں نے مکمل ہوش و حواس میں، اپنی آزاد مرضی اور ذاتی سوچ کے تحت کیا ہے۔ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ یا مجبوری نہیں، بلکہ یہ میرے مستقبل، نظریات، کیریئر اور طرزِ زندگی سے متعلق ایک ذاتی فیصلہ ہے۔
میرا یقین ہے کہ چند ہزار روپے کی تنخواہ کے بدلے مسلسل خطرات سے بھرپور زندگی گزارنے کے بجائے، محنت و مزدوری کے ذریعے حلال رزق کمانا میرے لیے زیادہ باعزت راستہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وسیع زمین میں رزق کی کوئی کمی نہیں، اور مجھے اپنے رب پر کامل بھروسہ ہے۔
اپنی ملازمت کے دوران میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ نہ رشوت کا حصہ بنوں اور نہ ہی کسی غریب، مظلوم یا بے بس انسان کے ساتھ ناانصافی یا دل آزاری کروں۔ الحمدللہ، آج میں ایک مطمئن ضمیر کے ساتھ اس ملازمت کو خیر باد کہہ رہا ہوں۔
آج کے بعد میرا بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس فورس سے کوئی سرکاری تعلق نہیں ہوگا۔ میں اپنے تمام دوستوں، ساتھیوں اور بزرگوں سے دعا اور نیک تمناؤں کی درخواست کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے میرے نئے سفر میں کامیابی، عزت، برکت اور حلال رزق عطا فرمائے۔ آمین۔
نوٹ: یہ بیان محمد ادریس کی جانب سے جاری کردہ ذاتی اعلان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈو محمد ادریس نے ملازمت سے علیحدگی اختیار کر لی.
32